مسلمانوں کیساتھ امتیازی سلوک کے واقعات میںریکارڈ اضافہ

0
364

نیوجرسی (پاکستان نیوز)مسلمانوں کیساتھ نفرت آمیز واقعات میںہر سال اضافہ ریکارڈ ہو رہا ہے اور حال ہی میں نیوجرسی کی مسلم خاتون عاصمہ جوکہ نیویارک ٹریڈنگ فلور کی پہلی باحجاب خاتون ملازم ہیں اور 2018 سے خدمات انجام دے رہی ہیں نے کہا کہ ملینز آف ڈالر کی اس کمپنی میں ملازمت کے دوران اچانک میرے خلاف نفرت آمیز واقعات میں اضافہ ہو گیا ، حجاب اوڑھنے پر ہر سطح پر مجھے تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا ،میڈیم ڈاٹ کام پر انٹرویو کے دوران تفصیلات بتاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے واشنگٹن ڈی سی کے لیگل ڈائریکٹر عابد ایوب نے بتایا کہ ملازمت کی جگہوں پر مسلمز کیخلاف نفرت آمیز واقعات میں تاریخی اضافہ ہوا ہے اور سب سے زیادہ خواتین ملازمین متاثر ہو رہی ہیں ، عاصمہ نے بتایا کہ ملازمت کے دوران میرے سلام لینے پر ساتھی ملازمین مذاق اڑاتے تھے ، میری آواز پر ممکری کرتے ، ایک مرتبہ جب میں اپنی کرسی سے اٹھی تو ساتھی ملازم نے انڈا رکھتے ہوئے گھناﺅنا مذاق کیا جوکہ ناقابل برداشت ہو گیا جس کی انھوں نے ایچ آر ڈیپارٹمنٹ سے تحریری شکایت بھی کی ۔کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ مسلم خاتون کی شکایت پر ضروری کارروائی عمل میں لائی گئی ، آئندہ کسی بھی اس قسم کی توہین کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here