پاکستانی نژاد ڈاکٹر کو میڈیکل بورڈ نے کرونا ویکسین چوری کے الزام سے بری کردیا

0
131

ٹیکساس (پاکستان نیوز)ہیرس کاﺅنٹی کے کریمینل کورٹ نے ڈاکٹر حسن گوکال کے کیخلاف ناکافی شواہد کی وجہ سے ان کو ہیرس کاﺅنٹی میں میڈیکل عہدے پر بحال کر دیا ہے اور کیس کو نمٹا دیا ہے ، تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر حسن کو کورونا کی ویکسین ایک ساتھ زیادہ لوگوں کو دینے کا بہانہ بنا کر عہدے سے فارغ کر دیا گیا تھا جس کو کریمنل کورٹ میں چیلنج کیا گیا تو ڈاکٹر حسن کے وکیل نے موقف اپنایا کہ کورونا ویکسین کی خوراکیں صرف ایک گھنٹے کے اندر قابل استعمال ہوتی ہیں اس لیے ڈاکٹر حسن نے خوراکیں ضائع ہونے سے بچانے کے لیے بیک وقت اپنی اہلیہ سمیت کئی افراد کو لگائی تاکہ ضائع نہ ہو اور اس اقدام پر ان کو عہدے سے فارغ کیا گیا جوکہ انتہائی نامناسب ہے ، عدالت نے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر حسن کو ہیرس کاﺅنٹی پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں میڈیکل ڈائریکٹر کے عہدے پر بحال کرتے ہوئے کیس کو فارغ کر دیاہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here