23مما لک میں اومیکرون کیسز رپورٹ

0
86

نیویارک(پاکستان نیوز) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ اب تک 23 ممالک میں اومیکرون کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور یہ تعداد بڑھنے کی امید ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈھنم کے مطابق اب تک ہم نہیں جان سکے ہیں کہ کورونا کا نیا ویریئنٹ اومیکرون کس طرح متاثر کرسکتا ہے، مرض کی شدت کتنی ہوگی، اس کا علاج اور ویکسین کیا ہوگی۔ ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈھنم نے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ کورونا کے ڈیلٹا ویریئنٹ کے پھیلا کو روکنے کیلیے اختیار کی جانے والی تدابیر اومیکرون کے پھیلا کو روکنے میں بھی معاون ثابت ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here