اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2روپے کمی

0
151

 

اسلام آباد(پاکستان نیوز) انٹر بینک میں ڈالر 77 پیسے سستا ہوکر 160روپے 36 پیسے کاہوگیا ہے، ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت 6روپے62 پیسے کم ہوئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی اور ایک امریکی ڈالر 2روپے کمی کے بعد 159 روپے50 پیسے کاہوگیا جب کہ یورو 1 روپے کم ہوکر 172 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاو¿نڈ 2روپے سستا ہوکر 197روپےکاہوگیا ہے جب کہ سعودی ریال 30 پیسے سستا ہوکر 40 روپے 40 پیسے کا ہوگیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here