واشنگٹن (پاکستان نیوز)رواں صدی کے آخر تک دنیا کی آبادی 8.8 بلین ہو گی جو اقوام متحدہ کی پیشگوئی سے 2 ارب کم ہے۔ یہ اعداد و شمار ایک بڑے پیمانے پر کروائی جانیوالی تحقیق کے بعد سامنے آئے ہیں۔ بین الاقوامی تحقیقی ٹیم نے میڈیکل جریدے ”دی لانیسٹ“ میں نتائج شائع کئے ہیں۔ محققین کے مطابق دنیا کے 195میں سے 183 ممالک میں شرح پیدائش اس قدر کم ہو جائے گی کہ بیرون ملک ہجرت کرنیوالے تارکین وطن کے بغیر آبادی کی اس شرح کو برقرار رکھنا مشکل ہو گا۔ تحقیق کے مطابق چین، جاپان، سپین، اٹلی اور پولینڈ سمیت 20 سے زائد ممالک کی آبادی 2100 ءتک کم ہو کر نصف رہ جائے گی۔