امریکی تاریخ :پہلی بار پاسپورٹ میں تبدیلی

0
82

نیویارک(پاکستان نیوز) امریکا نے ایکس کی صنفی پہچان کے ساتھ اپنا پہلا پاسپورٹ جاری کردیا ہے، جو ان لوگوں کے حقوق کو تسلیم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے، جن کی شناخت مرد یا عورت نہیں ہے۔ محکمہ خارجہ کی جانب سے 27 اکتوبر بروز بدھ کو جاری کیے گئے بیان کے مطابق یہ کیٹگری ایسے افراد کیلئے ہے، جن کی صنفی شناخت مرد یا عورت کے طور پر نہیں ہوتی، انہیں بالعموم ایل جی بی ٹی کیو کہا جاتا ہے۔ محکمے کی جانب سے فی الحال اس کیٹگری کا حامل ایک ہی پاسپورٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس کیٹگری سے تعلق رکھنے والے افراد امریکا سمیت دیگر تمام ممالک میں زندگی کے ہر شعبے میں دوسروں کے مساوی اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ محکمے نے پاسپورٹ کے لیے درخواست دینے والوں کو عورت اور مرد سے ہٹ کر بھی اپنی صنفی شناخت کے انتخاب کی اجازت دے دی ہے اور اس کے لیے درخواست گزار کو کسی اضافی دستاویز کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ امریکا میں ایل جی بی ٹی کیو کے حقوق کے لیے خصوصی سفارتی نمائندہ جیسکا اسٹرن نے اس اقدام کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جشن منانے کا لمحہ ہے، کیونکہ سرکاری دستاویزات میں انہیں ایک زندہ حقیقت کے طور پر تسلیم کر لیا گیا ہے۔ اس اقدام سے صنفی شناخت میں توسیع ہوئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here