واشنگٹن(پاکستان نیوز)امریکی تنظیم کی ایک سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں مسلمان عطیات وغیرہ دینے میں باقی تمام قوموں سے آگے ہیں۔رپورٹ کے مطابق مسلمان امریکہ کی آبادی کا صرف1.1فیصد ہیں۔اور ان کی اوسط آمدن بھی غیر مسلموں سے کم ہے تاہم ان کی جانب سے دی گئی خیرات1.4فیصد بنتی ہے۔جو انفرادی طبقات میں سب سے زیادہ ہے۔مسلمانوں نے ایک سال کے عرصے میں4.3ارب ڈالر کے عطیات دیئے، مسلم نوجوان رضا کارانہ خدمات پیش کرنے میں بھی پیش پیش رہتے ہیں۔