اسرائیل کی فلسطینیوں کے فونز کی ہیکنگ

0
99

تل ابیب (پاکستان نیوز) اسرائیلی فورسز اور انٹیلی جنس کی جانب سے پیگاس سوفٹ وئیر سے فلسطینی شہریوں کی جاسوسی کا انکشاف سامنے آیا ہے ، انسانی حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ پیگاسس اسپائی ویئر کو اسرائیل کی جانب سے مبینہ دہشت گرد تنظیموں کے متعدد کارکنوں کے سیل فون ہیک کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل اور انٹرنیٹ سیکیورٹی کارکن گروپ سٹیزن لیب نے پیر کو بتایا کہ اسرائیلی ہیکر کمپنی این ایس او گروپ کا سپائی ویئر چھ فلسطینی حقوق کارکنوں کے فون پر پایا گیا۔یہ اعلان بین الاقوامی حقوق کے گروپ فرنٹ لائن ڈیفنڈرز کی تحقیقات کے بعد کیا گیا جو تصدیق کے لیے اپنے نتائج ایمنسٹی اور سٹیزن لیب کو بھجواتا ہے جن چھ افراد کو نشانہ بنایا گیا تھا ان میں سے تین کا تعلق فلسطینی حقوق کی تنظیموں سے تھا جن پر اسرائیل کی جانب سے گزشتہ ماہ دہشت گرد تنظیموں کے طور پر شدید تنقید کی گئی تھی۔NSO کو حال ہی میں امریکی محکمہ تجارت نے بلیک لسٹ کیا تھا جب اس کی ٹیکنالوجی دنیا بھر کے صحافیوں، حقوق کے کارکنوں اور قانون سازوں کے آلات پر پائی گئی تھی۔اسرائیل نے ابھی تک عوامی طور پر اس الزام کے ثبوت فراہم نہیں کیے ہیں اور اس پر تنقید کی گئی ہے ۔ہیک کیے گئے فونز میں سے چار میں اسرائیلی سم کارڈ استعمال کیے گئے۔ NSO نے دعویٰ کیا ہے کہ سافٹ ویئر کے برآمد شدہ ورژن اسرائیلی آلات کو ہیک کرنے کے لیے استعمال نہیں کیے جا سکتے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here