نیویارک (پاکستان نیوز) یوایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز نے ٹیکساس اور دیگر ریاستوں کے تارکین اور فائرنگ سے متاثر ہونے والے افراد کو مدد کی پیشکش کر دی ہے ، اگر وہ اپنے تارکین سٹیٹس میں تبدیلی یا دیگر امیگریشن کارروائیوں میں فائدہ چاہتے ہیںتو فوری امیگریشن کے دفتر سے رابطہ کریں، ایسے افراد جوکہ اپنی فیس ادا کرنے سے قاصر بھی امیگریشن سروسز سے رابطہ کر سکتے ہیں ، تاکہ ان کی مدد کی جا سکے جبکہ ادارے کی جانب سے یہ پیشکش بھی کی گئی ہے کہ ایسے طلبا جو کہ اپنے سٹیس کے حوالے سے آگاہی چاہتے ہیں یا تبدیلی چاہتے ہیں کو بھی ترجیحی بنیادوں پر سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔