کورونا کیخلاف جنگ میں امریکہ ناکامی سے دو چار:فرانسس کولنز

0
135

واشنگٹن(پاکستان نیوز)نیشنل انسٹی ٹیوٹس آف ہیلتھ کے ڈائریکٹر فرانسس کولنز نے کہا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ میں امریکا ناکامی سے دوچار ہے۔فرانسس کولنز نے کہا کہ عوام کو ویکسین لگانے میں سستی دکھائی گئی، جس کی بھاری قیمت چکانی پڑرہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کو اس وقت کورونا کے خلاف جس مقام پر ہونا چاہیے تھا وہاں پر نہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ڈیلٹا وائرس نے امریکا میں تباہی مچا دی ہے۔ دو ہفتوں میں کورونا کے 1 لاکھ 18 ہزار کے قریب کیسز رپورٹ ہوئے، امریکا میں دو ہفتوں کے دوران کورونا سے اموات کی شرح 89 فیصد ہوگئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here