ایرک ایڈمز 72 فیصد ووٹ حاصل کر کے نیویارک کے میئر منتخب

0
174

نیویارک(پاکستان نیوز) امریکا میں حکمران جماعت کو نیویارک میئر کے انتخاب میں بڑی کامیابی مل گئی، ڈیموکریٹک امیدوار ایرک ایڈمز نیویارک میئر کا انتخاب جیت گئے۔ جاری ایگزٹ پولز کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار ایرک ایڈمز نیویارک میئر منتخب ہو گئے ہیں، انہوں نے ری پبلکن امیدوار کرٹس سلیوا کو شکست دی، ایگزٹ پول کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار ایرک ایڈمز کو 72 فیصد ووٹ حاصل ہوئے۔ریاست ورجینیا اور نیوجرسی میں گورنر جبکہ کئی شہروں میں میئر انتخا ب کے لیے ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here