واشنگٹن میں مظاہرین نے کنفیڈریشن حامی جنرل الربٹ پائیک کا مجسمہ گرا کر جلا دیا

0
156

 

واشنگٹن (پاکستان نیوز) امریکہ میں غلامی کے خاتمے کے دن ”جون ٹینتھ“ کے موقع پرمشتعل مظاہرین نے واشنگٹن ڈی سی میں کنفیڈریشن کے حامی بریگیڈئیر جنرل الربٹ پائیک کا مجسمہ نیچے گرا کر جلا دیا ،اس موقع پر پولیس موجود تھی لیکن اس نے مداخلت نہیں کی اور مظاہرین کو کھل کر غم و غصے کا اظہار کرنے دیا۔ صدرڈونلڈ ٹرمپ نے واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اسے دارالحکومت کی پولیس کی نااہلی قرار دیا اور کہا کہ پولیس مظاہرین کو گرفتار کرنے کی بجائے تماشہ دیکھتی رہی۔ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے وفاق کے قیام کے موقع پر جنو ب کی کچھ ریاستیں فیڈریشن کی بجائے کنفیڈریشن قائم کرنے کی حامی تھیں اور اس کنفیڈریشن کے حامی آج بھی امریکہ میں موجود ہیں، کنفیڈ ریشن کی فوجیں فیڈریشن کی فوجوں سے لڑتی رہیں ،لیکن بالآخر شکست کھا گئیں۔ مجسمہ گرانے والے مظاہرین وہی تھے، جو 25 مئی کے بعد سیاہ فام جارج فلائیڈ کی سفید فام پولیس افسر کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد مسلسل امریکہ کے مختلف شہروں میں نسلی منافرت کےخلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے سٹی میئر سیاہ فام خاتون مورئیل بایسر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان مظاہرین کو فوراً گرفتار کیا جانا چاہئے کیونکہ وہ ملک کےلئے بدنامی کا باعث بنے ہیں، مظاہرین مجسمہ گرانے کے بعد دوبارہ وائٹ ہاﺅس کے قریب لیفیٹ پارک میں چلے گئے جہا ں سے وہ آئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here