پاکستان نے فیڈرل کورٹ نیویارک میں نیشنل بینک کیخلاف مقدمہ جیت لیا

0
134

اسلام آباد(پاکستان نیوز) پاکستان نے فیڈرل کورٹ نیویارک میں نیشنل بینک آف پاکستان کے خلاف مقدمہ جیت لیا،یہ مقدمہ دہشتگردی کیلئے مالی مدد کی فراہمی کے الزام پر قائم کیا گیا تھا، مقدمہ ہارنے کی صورت پاکستان کو اربوں ڈالر کا جرمانہ عائد ہوتا، پاکستان کو فیٹف میں بھی سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑتا۔ فیڈرل کورٹ نیویارک میں دہشتگردی کیلئے مالی مدد کی فراہمی کے الزامات پر قائم مقدمے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پاکستان نے فیڈرل کورٹ نیویارک میں نیشنل بینک آف پاکستان کے خلاف مقدمہ جیت لیا ہے،ذرائع اٹارنی جنرل آفس کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی بیس پر حملے میں 9 سے زیادہ امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ نیشنل بینک اگر امریکی عدالت میں یہ مقدمہ ہار جاتا تو پاکستان کو اربوں ڈالر کا جرمانہ عائد ہوتا، پاکستان مقدمہ ہار جاتا تو پاکستان کا قومی بینک دیوالیہ بھی ہوجاتا، اسی طرح مقدمہ ہارنے کی صورت میں پاکستان کو فیٹف کی جانب سے بھی سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑتا۔ نیشنل بینک کا یہ مقدمہ اٹارنی جنرل آفس کے انٹرنیشنل ڈس پیوٹ یونٹ نے لڑا۔ مقدمے میں قانونی ٹیم کی قیادت احمد عرفان نے کی، اس قانونی ٹیم نے کارکے، ریکوڈک، پی آئی اے کے اثاثے منجمد کرنے اور طوارتی کے مقدمات بھی لڑے۔قانونی ٹیم کو نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر کی بھی معاونت حاصل رہی۔ دوسری جانب فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا اجلاس (آج) منگل سے جرمنی کے دارالحکومت برلن میں شروع ہوگا، 17 جون تک جاری رہنے والے اجلاس میں پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالے جانیکا امکان ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here