نیویارک (پاکستان نیوز) کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کے بعد حکومت نے ایک لاکھ کے قریب باڈی بیگز خریدنے کا آرڈر دے دیا ہے ، کورونا وائرس کا شکار مرنے والوں کو ان پلاسٹک اور مخصوص پولی تھین کے بیگز میں ڈالر کر سپرد خاک کیا جائے گا ، امریکہ بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال گزرتے وقت کے ساتھ مزید خطرناک ہوتی جا رہی ہے ، سبز رنگ کے نیلون باڈی بیگز کو جنگوں کے دوران لاشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جس کے لیے 7.8 فٹ گہرا گھڑا کھودا جاتا ہے ، امکان ہے کہ حکومت پہلے 50 ہزار نیلون باڈی بیگز تو سٹاک سے پورے کر لے گی لیکن بقیہ پچاس ہزار کے لیے اس کو انتظار کرنا پڑے گا کیونکہ بیگز بنانے والی کمپنی فیما کے مطابق مشینری کی عدم دستیابی کے باعث آرڈر کو بروقت پورا کرنے کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے کیونکہ ائیرلائنز بھی بند ہیں اور ممالک کے درمیان فضائی اور ٹرانسپورٹ رابطے مکمل طور پر بند ہو کر رہ گئے ہیں ۔