SUZY’sکے دوسرے گالف آئوٹنگ کی تیاریاں تکمیلی مراحل میں داخل ہو گئیں

0
166

23ستمبر کو منعقدہ اجلاس میں اراکین کمیٹی کی بریفنگ،شاہدہ خان اور چوہدری منیر اختر کا اظہار اطمینان

اس سال ٹورنامنٹ گزشتہ سے زیادہ کامیاب ہوگا:شاہدہ خان

شکاگو(پاکستان نیوز)شکاگو لینڈ کی ممتاز ومعروف کاروباری وسماجی رہنماء اور خواتین کے معاشرے میں باعزت ومحفوظ مقام کیلئے متحرک فلاحی ادارے سوزیز پلیس کی بانی وچیف ایگزیکٹو شاہدہ خان کی زیر قیادت اور پاکستانی کمیونٹی کے مقتدر ومعزز کاروباری وسماجی قائد چوہدری منیر اختر کی زیر نگرانی منعقد ہونے والے دوسرے سوزیز گالف آئوٹنگ ٹورنامنٹ آخری مرحلہ میں داخل ہوگئیں۔بدھ کے روز کراچی ہائوس، شامبرگ میں منعقد اجلاس میں ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے اپنے اپنے فرائض کی تفصیلی بریفنگ گالف چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کو دی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والوں اور ٹیموں کے نام نیز انسپانسرز کے سائنز اور پروموشنل میٹریل گالف کورس کی انتظامیہ کو فراہم کر دیئے گئے ہیں۔علاوہ ازیں دیگر انتظامی وتکمیلی مراحل سے بھی اجلاس کو آگاہی دی گئی۔شاہدہ خان اور چوہدری منیر اختر نے پروگریس پر اظہاراطمینان کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اس بار ٹورنامنٹ گزشتہ برس کے ٹورنامنٹ سے زیادہ کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹورنامنٹ میں زیادہ شائقین شرکت کرکے سوزیز کے جذبہ انسانی خدمت کی جدوجہد میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here