نیویارک (پاکستان نیوز) چین نے کورونا وائرس کا ٹرمپ کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے فیس بک پر اشتہارات کی بھرمار کر دی ، اشتہارات انگریزی ، چینی اور عربی زبان میں بنائے گئے ہیں اور فیس بک اکاﺅنٹس پر ان اشتہارات کی بھرمار دیکھنے میں آ رہی ہے جس میں صدر ٹرمپ کو کورنا وائرس کا ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے ، فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ اشتہاروں کی کیٹیگری کے انتخاب میں گڑ بڑ کی وجہ سے ان اشتہارات کو نہیں روک سکے لیکن اب ان اشتہارات کو ہٹانے کے لیے کام جاری ہے ۔