نیو جرسی: غیرقانونی تارکین کیلئے 5لاکھ پروفیشنل لائسنس جاری کرنیکا قانون منظور

0
396

نیوجرسی (پاکستان نیوز) نیو جرسی میں نئے قانون کے مطابق بغیر دستاویزات کے رہائش پذیر تارکین اب پروفیشنل لائسنس حاصل کر سکیں گے ، اس سلسلے میں گورنر فل مرفی نے نئے قانون پر دستخط کر دیئے ہیں ، نئے قانون پر دستخط کی تقریب کو سوشل میڈیا پر براہ راست نشر کیا گیا ، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بغیر دستاویزات کے رہائش پذیر 5لاکھ سے زائد شہری اب روزی کمانے کے اہل ہو جائیں گے ، کورونا لاک ڈاﺅن کی وجہ سے بغیر دستاویزات تارکین مشکل زندگی گزار رہے تھے اور کسی بھی ملازمت کے لیے اپلائی کرنے کے لیے پروفیشنل لائسنس ان کی راہ میں بڑی رکاوٹ تھا جوکہ اب ختم ہو گیا ہے ، نئے قانون سے بغیر دستاویزات کے رہائش پذیر تارکین کی بڑی تعداد نے خوش آئند قرار دیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here