فلوریڈاایریزونا میں کووڈ-19 کے کیسزکی تعداد بلند ترسطح پر

0
192

فلوریڈا(پاکستان نیوز) فلوریڈا اور ایریزونا میں کووڈ-19 کے متاثرین کی روزانہ سامنے آنے والی تعداد میں خطرناک اضافہ ہورہاہے اوربعض علاقوں میں بندشوں میں نرمی کے فیصلے کو واپس لیا گیا ہے۔ تازہ اعداد وشمار کے مطابق فلوریڈا میں ہفتے کی صبح تک 9 ہزار 585 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جو ایک دن میں اب تک سب سے زیادہ کیسز ہیں۔ ایریزونامیں 3 ہزار 591 نئے کیسز سامنے آئے جو 23جون کو رپورٹ ہونے والے کیسز کے برابر ہیں۔ خیال رہے کہ امریکا میں گزشتہ روز مجموعی طور پر 45 ہزار نئے کیسز میں اضافہ ہوا تھا اور اب مجموعی تعداد 25 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here