ٹیکساس چرچ کی مرمت کے دوران پلمبر کو رقم اور چیکس سے بھرے 500لفافے ملے

0
78

ٹیکساس سٹی (پاکستان نیوز) ٹیکساس کے مقامی چرچ میں مرمت کا کام کرنے والے پلمبر کو واش رومز ٹائلز سے نقد رقم اور چیکس سے بھرے 500 لفافے ملے جس سے وہ حیران رہ گیا ، پلمبر نے 10 نومبر کو ہیوسٹن میگا چرچ میں شہر کے ایک کنٹری میوزک ریڈیو اسٹیشن 100.3 دی بل کے مارننگ شو میں ہونے والی عجیب و غریب دریافت کی تفصیلات بتائیں۔پلمبر نے بتایا کہ دیوار میں ایک ڈھیلا بیت الخلا تھا اور ہم نے ٹائل کو ہٹا دیا،ہم بیت الخلا کو ہٹانے گئے اور میں نے کچھ موصلیت کو ہٹا دیا اور تقریباً 500 لفافے دیوار سے گرے ، پلمبر نے پھر مینٹیننس سپروائزر سے رابطہ کیا ، یہ واضح نہیں ہے کہ ان لفافوں میں کتنی رقم تھی۔چرچ کے ایک نمائندے نے اس دریافت کو تسلیم کیا۔حال ہی میں، جب لیک ووڈ چرچ میں مرمت کا کام کیا جا رہا تھا، نقد رقم اور چیکس کی ایک نامعلوم تعداد برآمد ہوئی ۔ لیک ووڈ نے فوری طور پر ہیوسٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کو مطلع کیا اور ان کی تحقیقات میں مدد کر رہا ہے۔ہیوسٹن کرانیکل نے رپورٹ کیا کہ اسی چرچ سے 2014 میں چھ لاکھ ڈالر کی رقم چوری ہو گئی تھی ، ہو سکتا ہے کہ یہ رقم اسی چوری سے تعلق رکھتی ہو ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here