نیویارک (پاکستان نیوز) بروکلین میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران بروکلین میلہ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری عزیز بٹ نے میڈیا کو بتایا کہ نیویارک کا سب سے معروف میلہ جو گذشتہ برس کرونا کے باعث منعقد نہیں ہو پایا تھا مگر اب اس سال اپنی روایتی دھوم دھام کے ساتھ بروکلین میں کونی آئی لینڈ پر واقع فوسٹر ایونیو اورایونیو H کے درمیان منعقد ہو گا۔ کمیٹی کے اجلاس کے بعد کئے گئے اعلان کے مطابق یہ میلہ 14 اگست بروز اتوار منعقد ہونیوالے میلے میں پاکستان کے نامور گلوکار اور فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ نیویارک اور گردو نواح سے ہزاروں کی تعداد میں محب وطن پاکستانی ہر سال اس میلے کا شدت سے انتظار کرتے ہیں اور جوق در جوق اس میں شرکت کرتے ہیں۔میلہ کمیٹی کے اجلاس میں جاوید خان، نواز خان، چوہدری پرویز اختر، راجہ آزاد گل، راجہ امتیاز، رانا سعید، بابر بٹ، نادر بٹ، رانا اخلاق اور محمد رضوی نے شرکت کی۔ پروموٹر بابر بٹ پاکستان کے بہترین فنکار لا رہے ہیں۔ دیگر شہروں میں شوز اور میلوں میں فنکاروں کی دستیابی کے حوالے سے بابر بٹ سے 929-471-1909 پر رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔
اسٹال بکنگ کیلئے عزیز بٹ سے 646-331-2474 پر رابطہ کریں۔