ایف بی آئی نے جرائم پیشہ گروپس کے زیر استعمال درجنوں ویب سائٹس کو بلاک کر دیا

0
75

نیویارک (پاکستان نیوز) ایف بی آئی نے مختلف جرائم میں ملوث درجنوں ویب سائٹس کو بلاک کر دیا ہے ، محکمہ انصاف کے مطابق تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ کئی ویب سائٹس کو غیرقانونی اور جرائم پیشہ سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا، جبکہ ایک بدنام زمانہ گروپ کی جانب سے بھی ویب سائٹ چلانے کا انکشاف ہوا ہے ، ایف بی آئی نے خفیہ آپریشن کرتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کے کمپیوٹر نیٹ ورکس تک رسائی حاصل کی ، اور ایسے صارفین کو ان کی فائلوں تک رسائی دی جوکہ اس کے بدلے 130 ملین ڈالر کی خطیر رقم ادا کرنے والے تھے۔ایف بی آئی نے جرائم پیشہ گروپ کی جانب سے 80 ممالک میں 1500 سے زائد متاثرین کی نشاندہی کی ہے ۔جرمن قانون نافذ کرنے والے اداروں اور نیدرلینڈز نیشنل ہائی ٹیک کرائم یونٹ کے ساتھ کام کرتے ہوئے، محکمہ انصاف نے سرورز اور ویب سائٹس کا کنٹرول بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here