مودی کے دورہ واشنگٹن پر شدید مظاہرہ کیا جائیگا: امرجیت سنگھ

0
110

واشنگٹن(پاکستان نیوز) سکھ کمیونٹی کے رہنما اور معروف سکالر ڈاکٹر امرجیت سنگھ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ امریکہ کے دوران واشنگٹن ڈی سی میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ مودی جہاں بھی جائے گا اسے سکھوں کے احتجاج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہٹلر کے نظریات کے حامی شخص کو امریکہ جس طرح پروٹوکول دے رہا ہے اور بھارت کی تمام خواہشات اور مطالبات کا احترام کررہا ہے اس سے ثابت ہو گیا ہے کہ امریکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سخت اقدامات اٹھانے کے بجائے سائوھ ایشیا میں صرف اپنے مفادات عزیز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکھ رہنمائوں نے امریکی ایوان بالا کے دو درجن سے زائد اراکین کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here