ماہرین فلکیات نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید الاضحی کی تاریخ بتا دی

0
59

لاہور(پاکستان نیوز) ماہرین فلکیات نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید الاضحی کی ممکنہ تاریخ بتا دی، بیشتر اسلامی ممالک میں 20 جون کو ذی الحج کے ماہ کے آغاز کا امکان، یوں عید قربان 29 جون کو ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید الاضحی کی آمد میں اب ڈھائی ہفتے کا وقت باقی رہ گیا ہے۔ جہاں دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں نے عید قربان کے استقبال کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، وہیں کروڑوں مسلمانوں میں یہ تجسس بھی پایا جاتا ہے کہ عید الاضحی کس تاریخ کو ہو گی؟۔ اس حوالے سے بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے ملکوں میں جہاں اتوار 18 جون کو 29 ذو القعد ہے چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ ان ملکوں میں یکم ذوالحج پیر 19 جون کو اور عید الاضحی بدھ 28 جون کوہوسکتی ہے۔ پاکستان میں 18 جون کو 28 ذو القعد ہوگی اور چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر 19 جون یعنی 29 ذو القعد کو ہوگا۔ پاکستان میں یکم ذوالحج منگل 20 جون یا یا بدھ 21 جون کو متوقع ہے۔ اس طرح پاکستان میں عید الاضحی جمعرات 29 جون یا جمعہ 30 جون کو ہونے کا امکان ہے۔فلکیات کے بین الاقوامی مرکزکے مطابق بیشتر مسلمان ممالک میں 29 ذی قعد یعنی 18 جون کو ذی الحج کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے گی۔ عالم اسلام کے مغربی اور وسطی علاقوں میں اس تاریخ کوٹیلی اسکوپ کے ذریعے بھی چاند مشکل سے دیکھا جا سکے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here