علی زئی فائونڈیشن کے زیراہتمام پاکستان ہائوس میں نسیم علی زئی کی جانب سے امام احمد علی کے اعزاز میں پروقار تقریب، کورونا کے دوران خدمات کو سراہا گیا

0
118

ایسے وقت میں جب باپ اپنے بیٹے اور بچے اپنے والدین اور کرونا کا شکار ہونے والے عزیزوں کو بھی نا پوچھ رہے تھے تب امام احمد علی کی خدمات ایک بہت بڑا کارنامہ ہیں: نسیم علی زئی
اشتیاق احمد ، راجہ ضمیر، ابرار خان ،آزاد حسین ، منور گوندل، صلاح الدین خان، جنید تنولی، امتیاز احمد ، فہیم میاں نے بھی امام صاحب کی گرانقدر پر ان کو شاندا رالفاظ میں خراج تحسین پیش کیا
پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو اپنی خوش نصیبی سمجھتا ہوں،میں نے رنگ و نسل سے بالا ہو کر اپنی مسلم کمیونٹی کیلئے خدمات سرانجام دی ہیںاوریہ میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے: امام احمد علی

نیویارک (خصوصی رپورٹ) نسیم خان علی زئی کی علی زئی فاؤنڈیشن کے تحت قائم کردہ پاکستان ہاؤس میں امام احمد علی کے اعزاز میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں علی زئی فاؤنڈیشن کے چیئرمین اور پاکستان ہاؤس کے بانی نسیم خان علی زئی نے کہا کہ ایسے مشکل ترین وقت میںجب باپ اپنے بیٹے اور بچے اپنے والدین اور کرونا کا شکار ہونے والے عزیزوں کا جنازہ ، ان کی آخری رسومات میں بھی شرکت کرنے کتراتے ہوں وہاں امام احمد علی صاحب کی خدمات ایک بہت بڑا کارنامہ ہیں۔ انہوں نے موت کے خوف سے بے فکر ہو کر رنگ ونسل سے بالا تر ہو کر کرونا کا شکار ہونے والے مسلمانوں کے جنازے سے لے کر تدفین تک کی خدمات پر امام صاحب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ امام احمد علی نے مسلم کمیونٹی کی خدمات پر اظہار خیال کرتے فرمایا کہ میں پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو اپنی خوش نصیبی سمجھتا ہوں۔ میں نے رنگ و نسل سے بالا ہو کر اپنی مسلم کمیونٹی کیلئے خدمات سرانجام دی ہیں۔ یہ میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ امام احمد علی نے ساتھ دینے والے فیونرل ہوم کے امتیاز صاحب اور ظفر میاں کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے ان کی بھی تعریف کی ۔ اس تقریب میں اشتیاق احمد ، راجہ ضمیر، ابرار خان ، اسماعیل پٹیل ،آزاد حسین ، منور گوندل، صلاح الدین خان، جنید تنولی، امتیاز احمد ، فہیم میاں نے بھی امام صاحب کی گرانقدر پر ان کو شاندا رالفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں ظفر خان علیزئی، انصارسعید خان ، ماجد چوہدری، شاہ روز خان علی زئی، رانا ایوب، عنصر شیخ ،محمد اسماعیل کے علاوہ کمیونٹی کی دوسری اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here