ڈیموکریٹس نے ری پبلکنز کی جاری کردہ 87صفحات پر مشتمل رپورٹ کو مسترد کر دیا
نیویارک (پاکستان نیوز) ری پبلکن سینیٹ نے ڈیموکریٹس کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن کے بیٹے ہنٹر پر الزام عائد کیا ہے کہ ماسکو کے سابق میئر کی اہلیہ نے اس کو 3.5ملین ڈالر کی خطیر رقم دی ہے ، ڈیموکریٹس نے ری پبلکنز کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کو یکسر مسترد کر دیا ہے ، ڈیموکریٹس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ری پبلکنز کی 87 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں کسی صورت یہ ثابت نہیں ہوتا ہے کہ ہنٹر نے روسی سابق میئر کی اہلیہ سے بھاری رقم وصول کی ہے ۔ ری پبلیکنز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہنٹر بائیڈن نے وائر ٹرانسفر کے ذریعے 3.5 ملین ڈالر کی خطیر رقم حاصل کی ہے ۔