نیویارک (پاکستان نیوز) نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ کرونا وائرس بولنے سے بھی پھیل سکتا ہے۔ ماہرین نے مشاہدہ کیا ہے کہ بولنے کے دوران منہ سے نکلنے والی ننھے ذرات 12منٹ تک فضا میں معلق رہ سکتے ہیں اور کسی دوسرے کو وائرس منتقل کرسکتے ہیں۔ یہ تحقیق امریکہ کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ڈائبیٹس، ڈائی جیسیو اینڈ کڈنی ڈیزیز میں کی گئی۔