نیویارک میئر انتخابات ، ایرک ایڈمز اور گارشیافائنل رائونڈ میں داخل

0
404

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک میئر انتخابات میں ووٹنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق گارشیا اور ویلی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ جاری ہے ، دونوں میں ووٹوں کی برتری کے تناسب کومعمولی ترین قرار دیا جا رہا ہے جبکہ ایرک ایڈمزکو حریف امیدواروں پر برتری حاصل ہے ، ووٹوں میں کمی کی وجہ سے دیگر میئر امیدوار الیکشن کے 9ویں مرحلے کے دوران میئر دوڑ سے باہر ہو چکے ہیں ، اس وقت گارشیا ، ویلی اور ایرک ایڈمز فائنل رائونڈ کے لیے اپنی پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں ، میئر انتخابات کے تمام امیدواروں نے جعلی بیلٹس اور دیگر مسائل کے حوالے سے آزادانہ تحقیقات کرانے کا عظم ظاہر کیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here