بھارت اپنے آپ کو جمہوری ملک کہتا ہے لیکن کرونا وائرس کا الزام اقلیتوں پر لگاتا ہے
نیویارک (پاکستان نیوز) امریکہ نے بھارت میں مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کر دیا ہے ، تفصیلات کے مطابق امریکہ کے خصوصی سیف برائے مذہبی آزادی اور انسانی حقوق سموئیل براﺅن نے آج ویڈیو پریس کانفرنس کے دنیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خطاب کیا کہا کہ انڈیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سخت تشویش ہے انڈیا اپنے آپ کو جمہوری ملک کہتا ہے لیکن کرونا وائرس کا الزام اقلیتوں پر لگاتا ہے۔بھارت تمام مذاہب اور قوموں کا رہنے والا ملک ہے لیکن اگر یہ خلاف ورزی جاری رہیں تو تشدد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ایمسیڈر براﺅں بیک نے کہا انڈیا اور شہری کو بنیادی انسانی حقوق اور صحت اور دیگر سہولیات پر شہری کا حق ہے اس وقت انڈیا میں بین المذاہب ڈائیلاگ کی ضرورت ہے پاکستان اور سوڈان میں مذہبی آزادی کی صورتحال بتدریج بہتری کی طرف گامزن ہے۔