کراچی(پاکستان نیوز) سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے فنڈز ملنے پر زرمبادلہ ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر12 ارب74کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے جبکہ اسٹیٹ بینک کے پاس ذخائر کی مالیت7ارب46کروڑ ڈالرسے زیادہ ہوگئے۔ اعداد وشمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر کی مالیت 5 ارب 28 کروڑ ڈالر ہے جبکہ نومبر2022 کے بعد پہلی بار اسٹیٹ بینک کے ذخائرنے7ارب کی حد عبور کی۔ حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر ملنے پر ذخائر 13ارب 74 کروڑ ڈالرہو جائیں گے، عالمی بینک، اسلامی ترقیاتی بینک، ایشیائی انفراسٹر کچر بینک سے بھی فنڈنگ کی امید ہے۔ ذرائع کے مطابق جنیوا ڈونر کانفرنس کے تحت معاونت اور بین الاقوامی کمرشل فنانسنگ کا بھی امکان ہے، وزیرخزانہ اسحاق ڈار جولائی کے آخر تک ذخائر 15 ارب ڈالر تک لے جانے کیلئے پرامید ہییں