اسلامک فاﺅنڈیشن کی جانب سے راشن و غذائی اشیاءکی تقسیم 10مئی کوہوگی

0
157

تقسیم کا اہتمام فاﺅنڈیشن کے مرکز واقع ولا پارک میں شام 4 تا چھ بجے
سہ پہر ہوگا، خواہشمند اپنے ہمراہ شناختی کارڈ لائیں، انتظامیہ

شکاگو(پاکستان نیوز) عوامی و فلاحی خدمات میں معروف ادارے اسلامک فاﺅنڈیشن کے مستحق و ضرورت مند افراد کو خاندان کی مفت راشن و غذائی اجناس کی فراہمی کی تقریب 10 مئی بروز اتوار سہ پہر 4 تا 6 بجے فاﺅنڈیشن کے پارکنگ لاٹ واقع 300 ویسٹ، ہائی رِک روڈ، ولا پارک میں منعقد ہوگی۔ اسلامک فاﺅنڈیشن انتظامیہ نے خواہشمند افراد و فیملیز سے اپنے ہمراہ شناختی کارڈ لانے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ اسلامک فاﺅنڈیشن نے کرونا سے متاثرہ اور محدود وسائل کے حامل کمیونٹی افراد و خاندانوں کی ضروریات کے مطابق نیز رمضان المبارک کی ساعتوں میں فریضہ سے بخوبی عہدہ برآ ہونے کیلئے بنیادی اشیائے خوراک و اشیاءکی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق کار خیر کا یہ سلسلہ آئندہ بھی بشمول عیدین جاری رہے گا۔ مزید تفصیلات کیلئے پاکستان نیوز میں اشتہار سے استفادہ کریں یا فاﺅنڈیشن کی ای میل سے معلومات حاصل کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here