مڈغاسکر: ماسک نہ پہننے والے سڑکوں کی صفائی کریںگے

0
172

128افراد متاثر، حکومت پھیلاﺅ روکنے کےلئے حفاظتی اقدامات پر سخی سے عمل پیرا

انٹاناناریو (پاکستان نیوز) کورونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لیے مڈغاسکر کی حکومت نے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا اور نہ پہننے والوں سے سڑکوں کی صفائی کرائی جا رہی ہے۔مڈغاسکر میں حکومت نے شہریوں کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے، اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں سے پولیس صفائی کروانے لگی ہے۔حکام کے مطابق انہوں نے شہریوں کو پہلے ہی سزا سے متعلق آگاہ کردیا تھا۔کورونا وائرس سے اب تک مڈغاسکر میں صرف 128 افراد متاثر ہوئے ہیں تاہم حکومت خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے پیش آرہی ہے۔خیال رہے کہ پوری دنیا اس وقت کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے۔عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 28 ہزار دو سو سے بڑھ گئی جبکہ 32 لاکھ 20ہزار 338 افراد متاثر ہو گئے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد میں سے 10 لاکھ تین سو سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔امریکہ میں کورنا وائرس سے مزید 1,374 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد امریکہ میں اموات کی تعداد 61 ہزار 600 سے تجاوز کر گئی ہے۔امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 64 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 47 ہزار 4 سو سے زائد ہوگئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here