واشنگٹن:ڈکیتی مزاحمت کے دوران پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور عبدالرئوف قتل

0
160

واشنگٹن (پاکستان نیوز) کار چھیننے کی واردات میں مزاحمت کرنے پر پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور عبدالرئوف کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ یہ واقعہ واشنگٹن ڈی سی میں پیش آیا ہے جہاں ڈاکوئوں نے عبدالرئوف کو بہت قریب سے تین گولیاں ماریں، جس سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی، ڈاکو اس کی گاڑی لے کر فرار ہو گئے۔رپورٹ کے مطابق عبدالرئوف واشنگٹن ڈی سی کی پاکستانی کمیونٹی میں خاصی معروف شخصیت تھے۔ انہیں دو سال قبل الیگزینڈریا پولیس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ”بہادری ایوارڈ” بھی دیا گیا تھا۔ انہوں نے ایک خاتون پولیس آفیسرز کو غنڈوں کے ایک گروہ سے بچایا تھا، جو آہنی راڈوں سے اسے تشدد کا نشانہ بنا رہے تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال 66سالہ محمد انور نامی پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور کو کار چھیننے کی واردات میں قتل کر دیا گیا تھا۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے، مزید معلومات کیلئے آغا علی سے فون نمبر 7039817037 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here