ٹرمپ بولٹن کی کتاب روکنے میں ناکام

0
156

 

واشنگٹن (پاکستان نیوز) امریکی سپریم کورٹ نے تارکین وطن کے پروگرام کو منسوخ کرنے کے ٹرمپ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ فوری طور پر 7 لاکھ نوجوان مہاجرین کو تحفظ دینے والے قانون کو ختم نہیں کرسکتی، امریکہ کے چیف جسٹس جان جی رابرٹ جونیئر نے اکثریتی فیصلہ تحریر کیا جس کی حمایت دیگر 4 ججوں نے کی اور سابق صدر بارک اوباما کے ڈیفرڈ ایکشن فار چائلڈ ہوڈ ایرائیولز (ڈی اے سی اے ) قانون کو تحفظ دیا ہے ، چیف جسٹس نے اپنے فیصلے میں واضح کیا ہے کہ فیصلہ طریقہ کار کی بنیاد پر ہے اور ٹرمپ انتظامیہ اس کا جائزہ لے سکتی ہے۔امریکی صدر نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا سپریم کورٹ نے ہمیں ڈی اے سی اے پر دوبارہ پیش ہونے کو کہا ہے اس لئے کوئی شکست یا جیت نہیں ہے۔دریں اثنا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں کے خلاف تحقیقات کرنے والے وفاقی پراسیکیوٹر کو ہٹانے کی کوشش ناکام ہو گئی۔صدر ٹرمپ نے کہا ہے جان بولٹن کو کتاب لکھنے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی، بولٹن کولوگوں پر بم گرا کر قتل کرنا پسند ہے ، اب اس پر بم گرائے جائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here