امریکہ نے کئی ممالک میں حکومتیں گرائیں، ہزاروں بیگناہ ہلاک، رپورٹ جاری

0
64

واشنگٹن(پاکستان نیوز) منظر عام پر آنے والی نئی خفیہ دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ30سالوں کے دوران امریکہ نے جن ممالک میں جنگوں اور مداخلت کے ذریعے حکومتیں گرائیں وہاں ہزاروں کی تعداد میں بے گناہ لوگوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔ نائن الیون کے بعد کئی ممالک میں مداخلت کی گئی، ایشیائی ممالک اور مشرقی وسطیٰ میں امریکی ٹیکس دہندگان کے کھربوں ڈالر ضائع ہوئے، سینٹر فار نیول اینالائزز کے لیری لیوس نے این پی آر کو بتایا کہ یہ واقعات امریکہ پر سوالیہ نشان لگاتے ہیں کہ کس طرح وائٹ ہائوس دنیا کی بربادی میں ملوث ہے۔11ستمبر2001 میں امریکہ پر حملوں کے بعد شروع ہونے والی دہشت گردی کے خلاف جاری نام نہاد جنگ کے بعد سے نصف درجن سے زائد ممالک میں لاکھوں شہریوں کو ہلاک اور معذور کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ نے گزشتہ سال عسکریت پسندی اور جنگ پر صوابدیدی بجٹ کا1.1ٹریلین ڈالر خرچ کیا جس میں پینٹا گون اور محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی جیسے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے فنڈنگ بھی شامل ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here