نیویارک(پاکستان نیوز) شرح غربت میں تشویشناک اضافہ عالمی برادری کیلئے چیلنج بن گیا،1.1 ارب آبادی غربت کا شکار ہو گئی۔ نیوز ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے اہداف میں 2030 تک دنیا سے غربت کا خاتمہ شامل ہے، غریبوںکی فلاح وبہبود اور ترقی پذیر ممالک کے مسائل اجاگر کرنے کیلئے 17اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھرمیں غربت کے خاتمے کا دن منایا جاتا ہے۔ عالمی انڈیکس کے مطابق دنیا کی1.1ارب آبادی اس وقت غربت کی شکار ہے، افریقہ اور جنوبی ایشیا میں شرح غربت ہولناک ترین ہے، چھ میں سے5 غریب افریقی یا جنوبی ایشیائی ہیں، پاکستان کی47 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے کی زندگی گزار رہی ہے،بلوچستان میں غربت کی شرح سب سے بلند، سندھ دوسرے، خیبر پختونخوا تیسرے نمبر، سب سے کم پنجاب میں ہے۔