اسلام آباد(پاکستان نیوز) پاکستان کی معیشت سے متعلق آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے متضاد پیش گوئیاں کی ہیں۔ دستاویز کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے بتایا کہ رواں سال مہنگائی کی شرح24.8فیصد رہنے کی توقع ہے۔ دستاویز کے مطابق عالمی بینک نے کہا کہ پاکستان میں رواں سال مہنگائی کی شرح26فیصد رہنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ آئندہ سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح12.7فیصد تک آنے کا امکان ہے جبکہ عالمی بینک نے آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح15فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ آئی ایم ایف نے رواں سال معاشی شرح نمو 2فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ ادھر ورلڈ بینک کے مطابق رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 1.8فیصد رہے گی۔ آئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال معاشی شرح نمو3.5 فیصد تک ہو گی۔ جبکہ ورلڈ بینک نے آئندہ مالی سال معاشی شرح نمو 2.3فیصد ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔