PIA میں لازمی سروسز ایکٹ نافذ

0
58

لاہور(پاکستان نیوز) پی آئی اے میں 6 ماہ کیلئے لازمی سروسز ایکٹ نافذ، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) میں لازمی سروسز ایکٹ نافذ کردیا گیا۔ پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف ملازمین کے احتجاج کو روکنے کیلیے ادارے میں لازمی سروسز ایکٹ نافذ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت داخلہ کی ہدایت پر پی آئی اے انتظامیہ نے ادارے میں 6 ماہ کیلئے لازمی سروسز ایکٹ نافذ کیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا کہ لازمی سروسز ایکٹ کا نفاذ ایئرلائن آپریشن کو بلاتعطل جاری رکھنے کیلئے عوامی مفاد میں کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ لازمی سروسز ایکٹ کا نفاذ ملازمین کے تمام گریڈ پر ہوگا، قانون کے تحت کسی ملازم کا ڈیوٹی سے انکار اور غیر ضروری چھٹی جرم ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لازمی سروسز ایکٹ کی خلاف سرگرمی جرم ہوگی، ایکٹ کے تحت دیگر ملازمین کو ڈیوٹی سے روکنا بھی جرم ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ملازمین کا قانون کیمطابق دیے گئے حکم پر عمل کرنے سے انکار جرم ہو گا، پی آئی اے میں نافذ لازمی سروسز ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1 سال قید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here