لاہور(پاکستان نیوز) گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی اہل ِ پاکستان عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سے محروم رہے۔عمرہ اور حج نہ ہونے کی وجہ سے سعودی حکومت کو 12ارب ڈالر کے نقصان کا سامنا رہا۔ سعودی عرب کی ہوٹل، ٹرانسپورٹ، کیٹرنگ کی صنعت دیوالیہ ہو گئی۔ سعودی ایئر لائنز سمیت دْنیا بھر کی عمرہ زائرین کو لانے والی ایئر لائنز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ پاکستان میں بھی عمرہ اور حج سے منسلک پانچ لاکھ سے زائد خاندان متاثر ہوئے،3 لاکھ سے زائد افراد بے روزگار ہوئے،80 ہزار دفاتر بند ہو گئے۔ ایک لاکھ ٹریول ایجنٹ دیوالیہ کا شکار ہوگئے، عمرہ پر تاحال پابندی برقرار ہے، نئی پالیسی بھی جاری نہیں ہوئی۔