لاہور(پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جبری علیحدگیوں کیلئے کس بے شرمی سے ہر حربہ آزمایا جا رہا ہے، اس سے تحریک انصاف کیلئے ہمدردیاں بڑھنے کے ساتھ ووٹ بنک میں اضافہ ہورہا ہے۔ یہ بات درست نہیں میراعارف علوی سے رابطہ نہیں۔ اگر فوجی عدالتوں میں شہریوں کے خلاف مقدمات چلیں گے تو جمہوریت تو ختم ہوگئی۔ نیم مارشل لا تو لگ گیا ہے۔ بظاہر حکومت اسٹیبلشمنٹ چلا رہی ہے، اقتدار میں آئے تو آئین کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسی کے ساتھ چلنا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم نے غیر ملکی میڈیا ، صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹس میں کیا۔ ٹویٹر پر اپنیایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ ہمارے بنیادی حقوق پر ایسی تباہ کن یلغار، جو قوم نے اس سے پہلے کبھی نہ دیکھی، کے ساتھ تحریکِ انصاف کیخلاف بدترین کریک ڈان سے پہلے قانون کی حکمرانی کی عالمی درجہ بندی (رول آف لا انڈیکس) میں پاکستان 140 میں سے 129ویں نمبر پر تھا۔