نیویارک (پاکستان نیوز) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکت کیلئے وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ، وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی آمد سے دو دن پہلے نیویارک پہنچ جائیں گے۔نیویارک میں ایک ہفتہ قیام کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میںپاکستان کی نمائندگی اور پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا منظر نامہ عالمی برادری کے سامنے رکھنے اور پاکستان کے لئے زیادہ سے زیادہ عالمی امداد کے حصول کے سلسلے میں اہم صلاح و مشورے اور اقدام کریں گے۔بلاول بھٹو جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائیز پر امریکی ہم منصب سمیت اہم ممالک کے وزرائ خارجہ سے بھی اہم ملاقاتیں کریں گے۔پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے صدر خالد اعوان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ بلاول بھٹو کی نیویارک آمد پر جے ایف کے ائیرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نیویارک وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی نیویارک کے آمد کے موقع پر احتجاجی مظاہرے کا پروگرام ترتیب دے رہی ہے۔