اراکین کانگریس سے اسرائیل کی امداد روکنے کا مطالبہ

0
202

نیویارک (پاکستان نیوز) امریکہ میں ایک مرتبہ پھر مسلم تنظیمیں اسرائیل کی فلسطین کے خلاف جارحیت پر اکٹھی ہوگئیں ، 42 سے زائد مسلم تنظیموں نے اسرائیل کی جانب سے آئے روز نہتے فلسطینیوں کے خلاف جدید ہتھیاروں کے استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ، مسلم تنظیموں البیان ، الفلاح سینٹر ، الناصر مسجد ، امریکن مسلمز فار ڈیموکریسی ، سینٹر فار اسلامک لائف ایٹ روٹگرز یونیورسٹی ، کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن ، دعوت اسلامیہ ، دارالصلواة ، گارشیا سینٹر فار لرننگن ، اسلامک سینٹر موریس کائونٹی ، اسلامک سینٹر آف ایسٹ برونز وک ، اسلامک سینٹر آف ایوننگ ، اسلامک سینٹر آف جرسی سٹی ، اسلامک سینٹر آف اوشین کنٹریز ،اسلامک سینٹر آف اولڈ بریج ، اسلامک سینٹر آف پیساک کائونٹی ، اسلامک سینٹر آف سائوتھ جرسی ، اسلامک سینٹر آف یونین کائونٹی ،اسلامک سرکل آف مرسر کائونٹی ، اسلامک سوسائٹی آف سینٹرل جرسی ، اسلامک سوسائٹی نارتھ جرسی ، ماروک ، مسجد الوولی ، مسجد الشفاعت،مسجد ازہبل یامین ، مسجد بلال ، مسلم سینٹر آف گریٹر پرینسٹن ، مسلم سینٹر آف مڈل سیکس کائونٹی ، مسلم سینٹر آف سمر سیٹ کائونٹی ، مسلم کمیونٹی سینٹر آف یونین کائونٹی ، مسلم کمیونٹی آف نیوجرسی ، مسلم فیڈریشن آف سائوتھی جرسی ، مسلم لیگ آف ووٹر آف نیو جرسی ، مسلم فار پیس ، نیو برانزوک اسلامک سینٹر ، نیو جرسی مسلم وائس فار پروگریس ، فلسطینین امریکن کمیونٹی سینٹر ، ٹیچنگ وائل مسلم ، دی فیوژن سینٹر نامی تنظیموں نے بائیدن حکومت نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو دی جانے والی 735ملین ڈالر کی فوجی امداد کو روکا جائے کیونکہ اسرائیل اس امداد کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بناتا ہے جوکہ انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے ، دریں اثنا ء مسلم خاتون نمائندہ الہان عمر کے اسرائیل کی فوجی امداد بند کرنے کے ٹوئیٹ نے امریکی سیاست میں تہلکہ مچا دیا ہے ، ٹوئیٹ کے بعد متعدد ڈیموکریٹس اراکین نے الہان عمر کی حمایت کی جبکہ اکثریت نے مخالفت بھی کی ، الہان عمر نے اپنے ٹوئیٹ میں امریکی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کس طرح افغانستان مظلوم عوام اور اسرائیل میں فلسطینیوں انصاف فراہم کریں گے ، انھوں نے زور دیا کہ اسرائیل کی فوجی امداد کو فوری بند کیا جائے ، الہان عمر کے ٹوئیٹ کے ردعمل میں سپیکر نینسی پلوسی ، اکثریتی لیڈر سٹینی ہوئیر ، اکثریتی ویپ جیمز کلیبرن ، کاکس چیئرمین حکیم جعفری اور کاکس وائس چیئرمین پیٹی آگیولر نے الہان عمر کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے موجودہ حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی اسرائیل کے لیے فوجی امداد کے حوالے سے اقدامات پر نظر ثانی کرے ، ڈیموکریٹس اراکین کی جانب سے الہان عمر کو قتل کی دھمکیاں بھی دی گئی ہیں جس کے خلاف کونسل آن مسلم اسلامک ریلیشن نے سخت موقف اپناتے ہوئے سیکیورٹی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ الہان عمر کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے ، کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈورڈ نے کہا کہ الہان عمر کو قتل کی دھمکیاں سنگین معاملہ ہے جس کو سیکیورٹی فورسز کو آسان نہیں لینا چاہئے اور ان کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جانا چاہئے ۔خاتون نمائندہ راشدہ طالب ، نمائندہ کوری بش ، نمائندہ اوکاسیو کورٹیز نے الہان عمر کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈیموکریٹس کی جانب سے سیاہ فام خاتون کی مخالفت سمجھ سے بالاتر ہے کیونکہ یہ کام ری پبلیکنز کے ہیں ، ہم انسانی حقوق کیلئے آواز بلند کرنے پر الہان عمر کے موقف کی حمایت کرتے ہیں ۔دوسری جانب امریکہ کی اسرائیل کو 735 ملین ڈالر کی فوجی امداد ختم کرنے کے حوالے سے ڈیموکریٹس اراکین پر دبائو بڑھتا جا رہا ہے ، سینیٹر برنی سینڈر نے بھی اسرائیل کیلئے 735 ملین ڈالر کی اسلحہ امداد روکنے کے لیے قرارداد لانے کا عندیہ دے دیا ہے ۔ ڈیموکریٹس کو صدر جوبائیڈن کی جانب سے تجویز کردہ تعلیم اور صحت کے بلز کی منظوری کے لیے سینٹ میں اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا لیکن اسرائیل اور حماس کے معاملے پر ڈیموکریٹس میں تقسیم واضح دکھائی دے رہی ہے اور اسرائیل کی فوجی امداد کی منظوری کے لیے سینٹ میں ڈیموکریٹس ایک پیج پر دکھائی نہیں دے رہے ہیں ۔دی مسلم سینٹر ز آف سینٹرل نیو جرسی کی تنظیم نے بھی فلسطین میں انسانیت سوز مظالم اور مسجد اقصیٰ کے اندر داخل ہوکر نمازیوں پر تشدد کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس کو ناقابل برداشت قرار دیا ، تنظیم کی جانب سے بائیڈن حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ اسرائیلی حکام کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے تاکہ آئندہ ان کو ایسی حرکت کرنے کی جرات نہ ہو ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here