افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کے بعد طالبان کی فتح آسان نہیں

0
248

واشنگٹن (پاکستان نیوز) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل مارک ملی نے کہا ہے کہ امریکی اور اتحادی افواج کے انخلا کے بعد طالبان کی فتح پیشگوئی کرنا قبل از وقت ہوگا ،واشنگٹن ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پینٹا گون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ افغان حکومت اور فوج اور پولیس پہلے سے بہت زیادہ مضبوط ہوگئی ہے ، ہم نے افغان فوج کی تین لاکھ فوجیوں پر مشتمل پوری بٹالین کی تشکیل نو کی ہے اور ان کو جدید ہتھیاروں سے لیس کیا ہے جبکہ افغان حکومت بھی مستحکم اور پائیدار ہے ، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ افغانستان سے امریکی اور اتحادی افواج کے پرامن انخلا کے لیے ایف 18 اور بی ٹو بومبر طیارے بھیج رہے ہیں تاکہ امریکی اور اتحادی افواج کو انخلا کے موقع پر حملوں سے بچایا جا سکے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here