اسرائیلی بربریت کیخلاف سوال پر سینیٹر کی صحافی کو سنگین دھمکیاں

0
232

واشنگٹن( پاکستان نیوز) ٹرین پر سفر کے دوران ایک صحافی نے سینیٹر کرس کونز سے سوال کیا کہ اسرائیل نسل کشی کا مرتکب ہو رہا ہے آپ جنگ بندی کی بات کیوں نہیں کرتے ؟ جس کے جواب میں سینیٹر کرس نے صحافی کو دھمکی دی کہ اگر اس نے اس ایشو پر مزید سوال کیا تو وہ اْن کو ٹرین سے باہر پھینک دیں گے،انھوں نے صحافی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ” تم ہوتے کون ہو مجھ سے سوال کرنے والے، تم مجھے نہیں جانتے”۔ صحافی نے کہا کہ میں آپ کو اچھی طرح جانتا ہوں آپ مجھے صرف اس سوال کا جواب دیں کہ غزہ میں آگ لگی ہوئی ہے، انسانی خون بہہ رہا ہے، کھلے عام انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں ؟ سینیٹر نے سوال مکمل کرنے سے پہلے ہی اپنی سیٹ چھوڑتے ہوئے کہا کہ تم اپنی زبان بند کرو اور وہ غصہ میں ٹرین کی دوسری کار میں چلے گئے جب صحافی نے وہاں پہنچ کر بھی اپنا سوال جاری رکھا تو مجبوراً سینیٹر کو جواب دینا پڑا کہ میں مکمل جنگ بندی کے حق میں نہیں ہوں، میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وقفوں کی بھرپور حمایت کرتا ہوں۔ میں نے اسرائیلی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ حماس کے خلاف اپنی مہم کو جاری رکھے۔ سینیٹر کی درخواست پر ٹرین عملہ نے فلاڈیلفیا سٹاپ پر صحافی کو ٹرین سے اْتار دیا۔ سینیٹر کرس کے اس اقدام کے خلاف صحافتی حلقوں نے شدید مذمت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here