سٹیٹن آئی لینڈ میں مسلم نوجوان پر بیس بال بیٹ سے تشدد

0
177

نیویارک (پاکستان نیوز)مسلم کمیونٹی کو ایک اور تعصب اور نفرت آمیز واقعہ کا سامنا ، سٹیٹن آئی لینڈ میں شر پسند عناصر نے مسلم نوجوان کو بیس بال بیٹ سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ،تفصیلات کے مطابق شامی نوجوان اپنی کار میں موجود تھا کہ کچھ نوجوان چل کر اس کے پاس آئے اور گاڑی کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی۔ ناکامی پر انھوں نے گاڑی کے ٹائر کو پنکچر کر دیا ، شامی نوجوان ٹائر چیک کرنے کے لیے گاڑی سے نیچے اترا تو دوران تشدد ملزمان 18سالہ شامی امریکی باشندے طارق کو یہ آوازیں لگاتے رہے کہ تم ملکی امن کے لیے خطرہ ہو ،اپنے ممالک واپس چلے جاﺅ ، مسلم نوجوان کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرو ں نے بتایا کہ اس کے ماتھے پر فریکچر اور سر میں شدید چوٹیں آئی ہیں ، اس سے قبل بھی گزشتے ہفتے ایک مسلمان لڑکی کو حجاب پہننے پر نسل پرستانہ اور نفرت آمیز رویے کا نشانہ بنایا جا چکا ہے ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here