نیویارک (پاکستان نیوز) یونیسیف کے جاری تازہ ترین تخمینے کے مطابق دنیا بھر میں موجود 37 کروڑ سے زائد لڑکیاں اور خواتین 18 سال کی عمر سے پہلے ریپ یا جنسی حملے کا نشانہ بن چکی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف یونیسیف کی جانب سے بچوں کے خلاف جنسی تشدد کے پہلے عالمی تخمینے پر مشتمل ایک تازہ ترین رپورٹ میں کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اگر اس میں آن لائن یا زبانی استحصال کو شامل کر لیا جائے تو دنیا بھر میں 65 کروڑ خواتین اس سے متاثر ہو چکی ہیں۔