واشنگٹن (پاکستان نیوز) محکمہ خارجہ نے کہاہے کہ کورونا کا پھیلا روکنے کے لیے واشنگٹن نے پاکستان، مالدیپ اور سری لنکا کے لیے ہنگامی طبی امداد روانہ کردی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی کے ذریعے یہ امداد، جانیں بچانے میں مدد کے پروگرام کا حصہ ہے، اس پروگرام کا مقصد پورے جنوبی ایشیا میں صحت کی ہنگامی ضروریات پوری کرنا ہے۔پاکستان میں پرواز ایک ہزار 200 پلس آکسی میٹرز اور صحت سے متعلق پیشہ ور افراد کے لیے 3 لاکھ 40 ہزار ذاتی حفاظت کا سامان (پی پی ایز) لے کر پہنچے گی۔مالدیپ میں ہنگامی طبی امداد کے ذریعے 600 پلس آکسی میٹر اور فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز اور وائرس سے زیادہ متاثرہ افراد کی مدد کے لیے 2 لاکھ 92 ہزار ذاتی حفاظت کا سامان فراہم کیا جائے گا۔