ایران / اسرائیل جنگ کا قوی امکان

0
10

تہران(پاکستان نیوز) اسرائیل اور حماس کے درمیان گزشتہ کئی ماہ سے جاری جنگ میں ایران کی براہ راست شمولیت کا امکان پیدا ہو گیا ہے، بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران شام میں اپنے قونصل خانے پر مشتبہ اسرائیلی حملے کا جواب دینے کی تیاری کر رہا ہے اور اس نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ ایک طرف ہٹ جائے، دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں ایرانی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ نے بھی اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ وہ جنگ کیلئے تیار رہے، بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایران نے امریکہ کو تحریری پیغام بھیجا ہے جس میں اسے خبردار کیا گیا ہے کہ وہ نیتن ایہو کے جال میں نہ پھنسے، ایرانی صدر کے ڈپٹی چیف آف سٹاف برائے سیاسی امور محمد جمشیدی نے نیتن یاہو کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکہ کو ایک طرف ہٹ جانا چاہیے تاکہ آپ پر آنچ نہ آئے۔ جمشیدی کے مطابق اس کے بعد خط کے جواب میں امریکہ نے ایران سے کہا ہے کہ وہ امریکی اہداف پر حملہ نہ کرے، ایران کے ذریعے مبینہ طور پر بھیجے گئے پیغام پر امریکہ کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here