نیویارک (پاکستان نیوز) کورونا ویکسین کی امریکہ میں آمد آمد ہے اور اس حوالے سے گورنر کومیو کا اہم اعلان سامنے آگیا ہے ان کا کہنا ہے کہ غیرقانونی تارکین سمیت تمام شہری کورونا ویکسین سے بے فکر ہو کر مستفید ہوں ، اس حوالے سے کسی بھی شہری کا ڈیٹا امیگریشن حکام کے ساتھ بالکل شیئر نہیں کیا جائےگا ،ویکسین لگوانے والے تارکین اور دیگر شہریوں کا ڈیٹا ہیلتھ حکام کی حفاظت میں رہے گا ،ہم انسانی بنیادوں پر تمام افراد کو ویکسین فراہم کرکے کورونا کو امریکہ سے آﺅٹ کرنے کے خواہاں ہیں ، اگر کسی ایک بھی شہری میں کورونا وائرس رہ گیا تو سب لوگ ہی رسک پر ہوں گے ، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ جلد تمام شہریوں تک ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔