فرحت اللہ بابر کا مدثر چودھری کی ہمشیرہ اور بھانجی کی وفات پر اظہار تعزیت

0
276

دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں:رہنما پیپلزپارٹی

نیویارک (پاکستان نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے سینئر رہنما و کمیونٹی کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت مدثرچوہدری سے گجرات(پاکستان) میں ان کی ہمشیرہ اور بھانجی کی کرونا وائرس کی وجہ سے ہونیوالی اموات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ مدثر چوہدری کے نام بھیجے گئے اپنے تعزیتی پیغام میں فرحت اللہ بابر نے کہا کہ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں۔مدثر چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ان تمام قائدین ، دوست احباب کے مشکور و ممنون ہیں کہ جو ان کے غم میں شریک ہوئے اور ان کی ہمشیر ہ اور بھانجی کے لئے دعا کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here