فوڈ ایمرجنسی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اقوام متحدہ

0
164

 

اسلام آباد(پاکستان نیوز)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کورونا وبا کے تناظر میں دنیا بھر میں اشیائے خوراک کی دستیابی کے حوالے سے پیدا ہونے والی ممکنہ ہنگامی صورتحال کےخلاف خبردار کر دیا۔ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا ہے عالمی سطح پر اگرچہ اتنی زیادہ خوراک موجود ہے کہ دنیا کے تمام7.8ارب انسانوں کا پیٹ بھرا جاسکتا ہے،تاہم یہ بھی ایک المیہ ہے کہ آج بھی کرہ ارض پر82کروڑ انسان ایسے ہیں، جنہیں بھوک کے مسئلے کا سامنا ہے اور اگر بین الاقوامی سطح پر اشیائے خوراک کی فراہمی کے موجودہ نظاموں میں جلد بہتری نہ لائی گئی تو پوری دنیا کو ممکنہ طور پر،گلوبل فوڈ ایمرجنسی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here